• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد سمیت ملک کے جنوبی علاقوں میں زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور ملک کے جنوبی علاقوں میں6.3شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، زلزلے کے جھٹکے کے دور ان شہری کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ،کئی گھنٹے کھلے آسمان تلے گزارے ،زلزلے کی شدت6.3،مرکز تاجکستان تھا اور اس کی گہرائی150کلو میٹر تھی،کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اتوار کو محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کا دورانیہ چند سیکنڈ تھا جس کا مرکز تاجکستان تھا اور اس کی گہرائی150کلو میٹر تھی۔یورپین میڈیٹیرین سیسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ اٹک کے قریب بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید