• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کو آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جائیگا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے مقدمہ میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ ہفتہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد وقاص احمد راجہ نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے فواد چوہدری کا دوبارہ دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ اتوار کو پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو لاہور لے جایا گیا جہاں ان کا وائس میچ ٹیسٹ کرایا گیا اور ان کے گھر کی تلاشی بھی لی گئی۔ تھانہ کوہسار پولیس نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے الزام میں فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید