• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، مسلمان کے قتل میں ملوث 20 ہندو انتہا پسند 9 سال بعد بری

ممبئی (این این آئی)بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں مسلمان انجینئر محسن شیخ کے قتل میں ملوث 20 ہندو انتہا پسندوں کو عدالت نے 9 سال بعد بری کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2014 میں ہڈپسر کے علاقے میں شدت پسند تنظیم ہندو راشٹرا سینا کے سربراہ دھننجے سمیت 20 افراد نے محسن شیخ پر جھوٹا الزام لگا کر اسے قتل کر دیا تھا۔افسوسناک واقعے کے بعد دھننجے سمیت 20 قاتلوں کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم ایڈیشنل سیشن جج ایس بی سالونکے کی عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر قاتلوں کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔دھننجے کے وکیل نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جب محسن شیخ کا قتل ہوا تھا اس وقت دھننجے ایک اور کیس میں جیل میں تھا، قتل سے میرے موکل کا کوئی تعلق نہیں۔مقتول کے اہل خانہ نے عدالتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید