• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دیں

پشاور (وقائع نگار )بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی چیخیں نکال دیں اور غریب عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ایک طرف اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے شہری پریشان تو وہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے جسکی وجہ سے سفید پوش طبقہ ذہنی کرب میں مبتلا ہے تاہم صوبائی اور وفاقی حکومت عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہ کر سکے جس پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جانے لگا پشاور کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا عوام پر رحم کر کے فوری ریلیف دینے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں اور مہنگائی کے جن کو قابو کیا جائے تاکہ غریب دو وقت کی روٹی سکون سے لے سکیں ایک طرف ہوشربا مہنائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے جبکہ رہی سہی کسر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے پوری کردی ہے اور اب ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید اضافے سے عوام پر مزید بوجھ آئے گا
پشاور سے مزید