• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلاش کھیر پر دورانِ کانسرٹ بوتل سے حملہ


بالی ووڈ کے معروف اور ورسٹائل گلوکار کیلاش کھیر کانسرٹ کے دوران بوتل گردی کا نشانہ بن گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار پر ریاست کرناٹکا میں کانسرٹ کے دوران پانی کی بوتل سے حملہ کیا گیا۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار کرناٹکا میں ایک کانسرٹ میں عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جس دوران ان پر بوتل سے حملہ کیا گیا۔

تاہم گلوکار اس حملے میں محفوظ رہے، انہیں بوتل نہیں لگی، گلوکار نے حملے کے باوجود اپنا کانسرٹ جاری رکھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے فوری بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے بوتل پھینکنے والے دو افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید