• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچی ریپر ’ایوا بی‘ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

بشکریرہ انستاگرام
بشکریرہ انستاگرام

کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانے ’کنا یاری‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بلوچی گلوکارہ و ریپر ’ایوا بی‘ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نکاح اور شادی کی تقریبات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایوا بی نے شادی کا اعلان کیا۔

ان تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ نکاح کے ساتھ ہی ان کی رسم مایوں بھی روایتی انداز میں کی گئی۔


حجاب میں اسٹیج پر سُر بکھیرنے والی بلوچی ریپر کی تصاویر اور ویڈیوز میک اپ آرٹسٹ وقار نے شیئر کی ہیں جن میں گلوکارہ کو لال رنگ کے روایتی بلوچی عروسی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے۔


یاد رہے کہ کچھ دن قبل انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

ان کے شوہر مدثر قریشی کا تعلق بھی میوزک اندسٹری سے ہے۔ وہ پنجابی زبان میں ریپ گانے گاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے اس نوبیاہتا جوڑے کے لئے شادی کے پُر مسرت موقع پر نیک خواہشات کے ساتھ مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید