وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے پشاور دھماکے کے زخمیوں کےلیے خون کے عطیات دینے کی اپیل کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ن لیگ کے کارکن پشاور دھماکے کے زخمیوں کو بچانے کےلیے خون کے عطیات دیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ او نیگیٹو خون کے حامل عوام اور پارٹی کارکنان فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام، طالبعلم اور پارٹی کارکن قیمتی انسانی جانیں بچانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے بھی شہریوں سے زخمیوں کےلیے خون عطیہ کرنے کی اپیل کردی۔
خیال رہے کہ پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 32 افراد شہید ہو گئے جبکہ 145 سے زائد افراد زخمی ہیں۔