• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ویسٹ مینجمنٹ سمیت کئی کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تحلیل

نگراں پنجاب حکومت نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تحلیل کر دیے۔ پنجاب کیٹل مینجمنٹ کمپنی اور شہر خاموشاں اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی تحلیل کیے گئے ہیں۔ 

محکمہ بلدیات نے کمپنیز سربراہان کو بورڈ آف ڈائریکٹرز تحلیل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

11 کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور ڈائریکٹرز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 72 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین عاطف چوہدری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ پنجاب کیٹل مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین عبدالرزاق اور شہرخاموشاں اتھارٹی کے چیئرمین محمدعاطف الدین کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ 

گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی اور سیالکوٹ کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے بورڈز بھی تحلیل کردیے گئے۔ فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کےبورڈز بھی تحلیل کردیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید