• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف سے مذاکرات، ڈالر سستا ہونے لگا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی ڈالر کی آج صبح تک اونچی اڑان جاری تھی تاہم آج پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات شروع ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں اچانک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تھا جو کافی عرصے بعد اب کمی میں تبدیل ہونے لگا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد 266 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 269 روپے 63 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست مثبت رجحان

دوسری جانب آئی ایم ایف سے مذاکرات کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی نظر آ نے لگے جہاں زبردست مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 637 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40ہزار 508 پر آ گیا ہے۔

گز شتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 871 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید