• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے حکومت میں رہ کر بدعنوانی کیخلاف کوئی قابلِ ذکر کام نہ کیا: ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل

ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کے ترجمان شائق عثمانی کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آنے سے پہلے عمران خان نے کرپشن کے خلاف واضح مؤقف اپنایا، لیکن حکومت میں رہ کر وہ بدعنوانی کے خلاف کوئی قابلِ ذکر کام نہ کر سکے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2022ء کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان کی حکومت کے دوران پاکستان میں کرپشن بڑھنے کے تاثر میں مزید اضافہ ہوا۔

ترجمان ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل شائق عثمانی کا کہنا ہے کہ چھوٹے لیول پر کرپشن ختم کرنے کے لیے پچھلی اور موجودہ حکومت نے کام نہیں کیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کرپشن کا تعلق گورننس سے ہے، کرپشن جیل میں ڈالنے سے کم نہیں ہوتی، پروسیجر بنانے سے ہوتی ہے۔

ترجمان ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل شائق عثمانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بڑے لیول پر کرپشن ساری دنیا میں ہوتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید