اسلام آباد (حنیف خالد) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات ونجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی صدارت میں ہوگا اجلاس ہیوی مکینکل کمپلیکس کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لے گا پندرہ روز قبل ہونے والی ای سی سی کے اجلاس میں وزارت دفاعی پیداوار کی جو سمری وزارت کے ایک عہدیدار لائے تھے وزیر خزانہ اسحاق ڈار جو کاغذ کو خود پڑھ کر اس کا جائزہ لے کر دستخط کرنے کی قابل تقلید عادت کے حامل ہیں نے مذکورہ سمری پڑھ کر اسے ای سی سی کے گزشتہ اجلاس میں ممبروں میں تقسیم کرنے سے روک دیا اور ای سی سی کے اگلے اجلاس میں اس سمری کو ٹو دی پوائنٹ دوبارہ بنا کر لانے کی ہدایت کی۔ وزارت صنعت وپیداوار کے امور بھی آج وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں زیرغور آئیں گے۔ ہیوی مکینکل کمپلیکس کے ملازمین کی کئی مہینوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ ای سی سی کر چکی ہے۔