• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہریانہ، مسلم نوجوان کو وحشیانہ تشدد کے بعد شہید کردیا گیا

نئی دلی(این این آئی)بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع میوات کے رہائشی 22سالہ مسلم نوجوان وارث کو ہندوتوا گروپ بجرنگ دل گائو رکھشا دل کے غنڈوں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان کے اہلخانہ نے دعویٰ کیاہے کہ ضلع کے گائوں حسین پور کا رہائشی وارث جو پیشہ کے لحاظ سے ایک کار مکینک تھاجسے ہندوتوا گروپ بجرنگ دل گائو رکھشا دل کے غنڈوں نے گائے لے جانے کے شبہ میں اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا ہے ۔ تاہم پولیس وارث کے قتل پر پردہ پوشی کیلئے اسے ایک حادثے کا رنگ دے رہی ہے ۔ وارث کے قتل سے قبل ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔جس میں ایک شخص وارث اور اس کے دو ساتھیوں کا نام اور پتہ پوچھتا نظر آرہا ہے۔ تینوں نوجوان بہت پریشان ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید