پاکستانی کرکٹر محمد حارث نے پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے دھماکے کے بعد دِکھنے والے منظر کو بیان کردیا۔
سوشل میڈیا پر محمد حارث نے بتایا کہ دھماکے کے ایک دن بعد آج اپنے شہر پشاور میں پولیس لائن کے راستے سے گزرا۔
محمد حارث نے ٹوئٹر پر لکھا کہ حالیہ دھماکے کے بعد پورا شہر بہت خاموش اور سنسان سا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اپنے آبائی شہر کو اس طرح دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔
واضح رہے کہ پیر کو ہونے والے پشاور دھماکے میں شہد ا کی تعداد 100 ہوگئی ہے جبکہ درجنوں زخمی اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔