• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی موسیقاروں نے کہانی سنو کانیا ورژن پیش کر دیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

لیو ٹوئنز کے نام سے مشہور پاکستانی موسیقاروں نے کیفی خلیل کے مشہور گانے ’کہانی سنو‘ کا انسٹرومینٹل ٹریک پیش کر دیا۔

سوشل میڈیا پر منفرد انداز میں سُر بکھیرنے والے لیو ٹوئنز کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے 2 پاکستانی نوجوان موسیقاروں ہارون اور شارون کی جوڑی نے شائقین کا دل ایک بار پھر جیت لیا۔


ہارون اور شارون نے کیفی خلیل کا مقبول ترین گانا ’کہانی سنو‘ کی دھن کو موسیقی کے آلات پر انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا۔

لیو ٹوئنز ہارون اور شارون کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور دونوں بھائی گزشتہ چند برس سے موسیقی کے فن سے وابستہ ہیں اور وہ مختلف سازوں کے ذریعے موسیقی کو مزید سریلا بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔

لیو ٹوئنز کو مقبولیت اس وقت ملی جب انہوں نے پی ٹی وی پر نشر ہونے والے اردو ترجمے کے ساتھ نشر ہونے والے ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کا او ایس ٹی کو موسیقی کے آلات پر پیش کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید