• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد نے جیل میں اہلیہ کے کس سوال پر قہقہہ لگایا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ نے کہا کہ شوہر سے جیل میں ملاقات کے دوران پوچھا کہ سوشل میڈیا اور موبائل کے بغیر رہ رہے ہیں تو انہوں نے قہقہہ لگایا۔

اسلام آباد کی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حبا فواد چوہدری نے کہا کہ کل خاوند سے 8 دنوں بعد ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو سی کلاس کی جیل میں رکھا گیا ہے، ان کے ساتھ دہشتگردی کے مقدمات کے ملزمان قید ہیں۔

حبا فواد نے کہا کہ فوادچوہدری کو بی کلاس کی سہولت دینے کا مطالبہ کیا ہے، بی کلاس تمام سیاسی شخصیات کو دی جاتی ہے تو فواد چوہدری کو کیوں نہیں؟


قومی خبریں سے مزید