• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان پارٹی کا حصہ ہیں، وہ کہیں نہیں جا رہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی کا حصہ ہیں، وہ کہیں نہیں جا رہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ہیں، پارٹی میں تقسیم کی باتیں 20 سالوں سے کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں اختلافات ہوسکتے ہیں، شاہد خاقان عباسی کے جانے کی باتیں کرنے والوں کو مایوسی ہوگی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے کہنے پر سخت فیصلے کیے ہیں، معیشت بہتر ہو تو عوام کو بھی ریلیف ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط بڑی حد تک پوری کر لی ہیں، پر امید ہیں مذاکرات کامیاب ہوں گے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کو پتہ ہے معاملے کو طول دینے سے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات پڑیں گے۔

قومی خبریں سے مزید