سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)اے سی سیالکوٹ میثم عباس نے شہری کی طرف سے خود پر لگائے گئے الزامات کی صحت سے انکار کر دیا۔ یادرہے کہ بطور سب رجسٹرار اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ میثم عباس کو فوت شدہ شخص کو زندہ کرکے پانچ مرلہ اراضی کی رجسٹری کرنے کے الزام میں انکوائری کیلئے13جون کو اینٹی کریشن سرکل آفیسر نے طلب کیاتھا۔رابط پر سرکل انسپکٹر اینٹی کرپشن رانا محمدالیاس جنگ کوبتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ میثم عباس نے پیش ہوکر انہیں بتایا کہ ان پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں جس پر انہوں نے ان کے بیانات قلم بند کئے ہیں اور مزید تحقیق جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد خان نے اینٹی کرپشن کودرخواست دی تھی کہ 2005ءمیں فوت ہونے والے شخص عبدالغنی کو کاغذات میں زندہ ثابت کرکے2011ءمیں اسسٹنٹ کمشنر میثم عباس نے بطور سب رجسٹرار سیالکوٹ تحقیق کئے بغیر ہی پانچ مرلہ اراضی کی رجسٹری کردی جوکہ طے شدہ قوائد وضوابط کی خلاف ورزی ہے جس پر مقدمہ درج کرکے اسسٹنٹ کمشنر اوردیگر ملزمان کو گرفتارکیاجائے۔