• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگاپور: داعش کی معاونت، حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، 18 سالہ نوجوان گرفتار

سنگاپور میں گرفتار طالبعلم کی تصویر، اگست 2022 میں طالبعلم نے یہ تیز دھار چاقو اور کھلونا بندوق خریدی تھی۔ (تصویر بشکریہ انٹرنل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سنگاپور)
سنگاپور میں گرفتار طالبعلم کی تصویر، اگست 2022 میں طالبعلم نے یہ تیز دھار چاقو اور کھلونا بندوق خریدی تھی۔ (تصویر بشکریہ انٹرنل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سنگاپور)

سنگاپور میں داعش کی معاونت اور حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں 18 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سنگاپورین طالبعلم عرفان دانیال کو دسمبر میں زیر حراست لیا گیا تھا جس کا اعلان اب کیا گیا ہے۔

طالبعلم کو داخلی سلامتی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا جس میں دو سال تک ٹرائل کے بغیر حراست میں رکھا جاسکتا ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ طالبعلم داعش کے آن لائن پراپیگنڈا سے متاثر ہوا اور وہ ملک میں حملوں کیلئے سوشل میڈیا استعمال کرکے جنگجو اکٹھے کرنا چاہتا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ طالبعلم نے فوجی کیمپ پر حملے کیلئے خودکش بمبار تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

یاد رہے کہ 2020 میں حکام نے ایک 16 سالہ نوجوان کو دو مساجد پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید