• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بذریعہ رکشہ منشیات سپلائی کرنیوالے ملزمان گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان رینجرز (سندھ) اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ اسنیپ چیکنگ کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گولیمار سے بدنامِ زمانہ منشیات فروش گروہ کے مین سپلائیر 2 ملزمان سید عظیم شاہ اور محمد بلال کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں نیو سلطان آباد، کنواری کالونی، میٹروول، نیا ناظم آباد، گلشنِ معمار، مچھر کالونی، نصرت بھٹو کالونی، لانڈھی، نیا گولیمار اور لسبیلہ میں منشیات رکشہ پر سپلائی کرتے تھے اور اس مقصد کے لیے عورتوں اور بچوں کا استعمال کرتے تھے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2021ء سے منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

ملزمان منشیات پشاور اور کوئٹہ سے فیملی کاروں، بسوں اور مال بردار گاڑیوں کے ذریعے منگوا کر نیو میانوالی کالونی میں مختلف گھروں میں چھپا کر رکھتے تھے۔

گرفتار ملزمان کو منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید