• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، خودکش حملہ آور پولیس یونیفارم میں جمعے کو بھی دھماکا کرنے مسجد پہنچا تھا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سانحۂ پشاور میں ملوث خودکش حملہ آور وقوعے سے قبل گزشتہ جمعے کو نمازِ جمعہ کے موقع پر بھی پشاور پولیس لائن کی اسی مسجد میں دہشت گردی کے لیے پہنچا تھا جہاں پولیس کی اعلیٰ قیادت نمازِ جمعہ کے لیے موجود تھی تاہم سخت سیکیورٹی کی وجہ سے وہ واپس چلا گیا تھا۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز سے تحقیقاتی حکام کو اہم معلومات مل گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ جمعے کی نماز میں خودکش حملہ آور کا نشانہ پولیس کی سینیئر قیادت تھی تاہم سخت سیکیورٹی کی وجہ سے خودکش حملہ آور جمعے کو مسجد کے قریب سے واپس چلا گیا۔

جمعے کی نماز سی سی پی او اور سینئر پولیس افسران اسی مسجد میں ادا کرتے ہیں۔

پیر کے روز خودکش حملہ آور پولیس یونیفارم میں مسجد میں داخل ہوا۔

خودکش حملہ آور کی جیکٹ میں لگ بھگ 15 کلو تک بارودی مواد تھا جبکہ خودکش حملہ آور کے ہیلمٹ میں بھی بارودی مواد کی موجودگی کا شبہ کیا جا رہا ہے۔


قومی خبریں سے مزید