• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں ہولسٹین گائے کی کلوننگ، سالانہ 18 ٹن دودھ دے گی

ہولسٹین گائے
ہولسٹین گائے

چینی ماہرین حیاتیات نے پہلی بار بڑی مقدار میں دودھ دینے والی ہولسٹین گائے کی کلوننگ کی ہے جو سالانہ 18 ٹن دودھ دے سکتی ہے۔

چین کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری کے سائنسدانوں نے زیادہ دودھ دینے والی گائے کے کان کے عضلات کا استعمال کرتے ہوئے سومیٹک سیل نیوکلیئر ٹرانسفر کے ذریعے تین بچھڑوں کی کلوننگ کی۔

ریسرچ ٹیم لیڈر کا کہنا ہے کہ چین میں مویشیوں کی بحالی کیلئے یہ تجربہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو سے تین سال کے عرصے میں ایک ہزار سے زیادہ سپر گائے پیدا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ گائے بیرون ملک سے جانوروں کی سپلائی پر چین کے انحصار کو حل کرنے کیلئے ایک مضبوط بنیاد ثابت ہوں گی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید