مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں حکومت کی نہیں عوام کی نمائندہ ہوں۔
مریم نواز سے صحافی نے سوال کیا تھا کہ سارے مشکل فیصلے عوام کیلئے کیوں ہیں؟
مریم نواز نے کہا کہ یہ فیصلےحکومت کو کرنے ہیں، حکومتی نمائندے رانا ثناء ہیں۔
ایک اور صحافی نے پوچھا کہ سیاست دانوں، افسران پر مشکل فیصلوں کا بوجھ کب ڈالا جائے گا؟
مریم نواز نے جواب دیا کہ جن طبقات کا ذکر کیا وہ آگے بڑھ کر خود قربانی دیں۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ مجھ سے عوامی سوال کیے جائیں۔