• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھ ماہ میں سی فوڈ ایکسپورٹ میں 13 فیصد اضافہ

ملک کے زرمبادلہ کمانے کے ایک اہم شعبے فشریز نے 6 مہینوں میں سی فوڈ ایکسپورٹ 13 فیصد بڑھائی ہیں۔ 

بتایا جاتا ہے کہ اس اضافے کی اہم وجہ سمندری جھینگوں کی سعودی عرب برآمد بھی رہی۔

اس حوالے سے وزیر میری ٹائم افیئرز فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ جھینگوں کی فارمنگ زرمبادلہ کی کمائی کا راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پالیسی فریم ورک دے دیا ہے۔ محکمہ قانون اسے دیکھ رہا ہے۔ جھینگا عالمی منڈی میں زیادہ قیمت حاصل کرتا ہے۔ 

فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ پالیسی فریم ورک سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار اور ایکسپورٹس بڑھانے کا اچھا ذریعہ ہوگا۔

تجارتی خبریں سے مزید