• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے کُل جماعتی کانفرنس بلالی، عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف نے 7 فروری کو اسلام آباد میں کُل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) بلا لی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم نے اہم قومی چیلنجز پر تمام سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق تمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے،  پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بھی بلایا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایاز صادق کے  پی ٹی آئی رہنماؤں اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطے ہوئے ہیں۔

ایاز صادق نے اسد قیصر اور پرویز خٹک کو وزیراعظم کی طرف سے عمران خان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے  جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اے پی سی اور ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت کیلئے رابطہ کیا ہے، حکومت کی طرف سے دعوت پر سینئر قیادت سے مشاورت کر رہے ہیں، مشاورت کے بعد حکومت کو حتمی فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت سے متعلق مرکزی قیادت سے ہدایات نہیں ملیں، اجلاس میں شرکت سے متعلق فیصلہ عمران خان کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید