• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشے میں دھت رکشہ ڈرائیور خود کو بالی ووڈ اداکار سمجھ بیٹھا


بھارت میں رکشہ ڈرائیور خود کو بالی ووڈ اداکار سمجھ بیٹھا اور اس نے پولیس کو تگنی کا ناچ نچادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نشے میں دھت رکشہ ڈرائیور نے موٹرسائیکل سوار کو گرایا اور دشوار گلیوں اور سڑک سے خطرناک ٹرن بھی لیے مگر وہ پولیس سمیت کسی کی پکڑ میں نہ آیا۔

امرتسر کی سڑکوں پر نشے میں دھت شخص رکشہ دوڑاتا رہا اور ساتھ ہی پیچھا کرنے والے پولیس اہلکار سے مکالمہ بھی کرتا رہا۔

اس دوران سڑک پر موجود کئی لوگوں نے رکشہ ڈرائیور کو پکڑنے کی کوشش بھی کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آخر میں ڈرائیور چلتے رکشے سے اتر کر بھاگ نکلا لیکن پھر بھی پولیس کے ہاتھ نہ آیا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے رکشہ تحویل میں لے لیا ہے اور ڈرائیور کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

رکشہ ڈرائیور کی خطرناک ڈرائیونگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید