سندھ ہائیکورٹ نے کلفٹن کراچی میں 4 فروری کو ہونے والے اسکریپ فیسٹول کا اجازت نامہ معطل کردیا۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی اور ایس ایس پی کو 9 فروری کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا گیا۔
عدالت ڈپٹی کمشنر جنوبی اور ایس ایس پی کو 9 فروری کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا، علاقہ مکینوں کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فیسٹول کے نام پر ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کا پروگرام منعقد کیا جارہا ہے، جس سے اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اسلامی ملک میں اس طرح کے پروگرام کا انعقاد خلاف آئین ہے۔
عدالت نے ایس ایس پی ساؤتھ، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ و دیگر کو ہدایت کی ہے آئندہ سماعت تک فیسٹول یا ایونٹ کے نہ ہونے کو یقینی بنائیں۔
عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔