• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے اسٹریٹ وینڈر کارٹس کیلئے آواز اٹھا دی

عمران خان—فائل فوٹو
عمران خان—فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں اسٹریٹ وینڈر کارٹس کو گرائے جانے کے خلاف آواز اٹھا دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے وقت امپورٹڈ حکومت نے پھر بےحسی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے آئی 10 سیکٹر میں اسٹریٹ وینڈر کارٹس کو گرا کر حکومت کی جانب سے بےحسی کا مظاہرہ کیا گیا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ وینڈر کارٹس ہماری حکومت نے احساس ریڑھی بان پروگرام کے تحت دی تھیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غریبوں، کمزوروں کو دانستہ نشانہ بنانا قابل مذمت اور غیر انسانی فعل ہے۔

قومی خبریں سے مزید