• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا APC میں شرکت سے انکار، شیری رحمٰن کا ردعمل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان ملکی مفادات کے معاملات پر بھی کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، تحریک انصاف کا آل پارٹیز کانفرس میں شرکت سے انکار ان کی منفی اور فسطائی سوچ کا ثبوت ہے۔

اے پی سی میں عمران خان کی شرکت سے انکار پر ردعمل دیتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ یہ پہلے کشمیر معاملے پر قومی یکجہتی کاحصہ نہیں بنے،نا اب دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ عمران خان تاثر دے رہے ہیں دہشتگردی صرف ملک، قوم کا مسئلہ ہے، تحریک انصاف کا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف اے پی سی میں نہ آکر دہشتگردوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ پی ٹی آئی ان کے خلاف نہیں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان تقسیم کا پیغام دے کر دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کا مقصد صرف اپنے ذاتی مفادات تک ہی محدود ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی قوتیں قومی بحران میں ذاتی مفادات بھول کر یکجہتی کا پیغام دیتی ہیں، عمران خان کی تقسیم کی سیاست ملک دشمن قوتوں کے مفاد میں ہے

انہوں نے کہا کہ مذمت کافی نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو دہشتگردی کے خلاف اپنا بیانیہ واضح کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد عمر اور اسد قیصر نے حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس کو ڈراما قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے، حکومتی وسائل کا رخ پکڑ دھکڑ کی طرف ہے۔

قومی خبریں سے مزید