• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل سے کشیدگی کم کرنے کیلئے فلسطینی رہنماؤں کو دورۂ مصر کی دعوت

فلسطین سے مصر داخل ہونے کا سرحدی اینٹری پوائنٹ، فائل فوٹو
فلسطین سے مصر داخل ہونے کا سرحدی اینٹری پوائنٹ، فائل فوٹو

مصر نے حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کے رہنماؤں کو اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کیلئے قاہرہ مدعو کیا ہے۔

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے سیکریٹری جنرل زیاد النخلاہ نے قاہرہ میں مصر کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سے ملاقات کی۔

اسلامی جہاد کے رہنما نے یروشلم، مغربی کنارے اور بالخصوص جنین کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور فلسطینی عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے مصر کی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین، مغربی کنارے اور یروشلم کی صورتحال پر بات چیت اور مشاورت کیلئے مستقل رابطوں پر اتفاق کیا۔

دوسری طرف قطر میں موجود حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ بھی رواں ہفتے قاہرہ کا دورہ کریں گے۔

اس دوران ان کی ملاقات مصری خفیہ ایجنسی کے سربراہ اور دیگر سیکیورٹی حکام سے ہوگی۔

ملاقات میں رمضان سے قبل مغربی کنارے، غزہ اور یروشلم میں کشیدگی کم کرنے اور امن بحال کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔

یاد رہے کہ مصر کی خفیہ ایجنسی ’جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ‘ کے سربراہ عباس کامل نے پچھلے ہفتے رم اللّٰہ میں فلسطینی صدر اور سینئر عہدیداران سے ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات میں اردن کی خفیہ ایجنسی کے ڈائریکٹر احمد حُسنی بھی موجود تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید