اسلام آباد (نمائندہ جنگ)جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت میں سماعت کے دوران شیخ رشیدنے استدعاکی کہ میرےہاتھ پائوں پر زخم ہیں،اسپتال بھیجا جائے اور رینجرز کی سکیورٹی دی جائے، فاضل جج نے ان سے کہا کہ آپ مجھے خون دکھا ئیں گے؟ آپ کے ہاتھ پر تو خون نہیں ،جس پر شیخ رشید نے جواب دیا کہ وہ خون میں نے صاف کر دیا ہے۔