• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن آئین کے مطابق ہوں گے، عدنان جلیل

پشاور (لیڈی رپورٹر) خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر محکمہ صنعت و مال عدنان جلیل نے کہا ہے کہ سابق حکومت اور آنے والی حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں ،الیکشن آئین کے مطابق ہوں گے، پن بجلی بقایاجات وصولی کے لئے وزیر اعلی اعظم خان وفاقی حکومت سے رابطے میں ہیں صوبے کے حقوق کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں گے۔ ان خیا لات کا اظہار انھوں نے خیبر یونین آف جرنلسٹس کے پروگرام ملاقات میں کیا انھوں نے کہا کہ ملک اس وقت سنگین مالی مشکلات کا شکار ہے ہم مسائل بڑھانے نہیں بلکہ اسے کم کرنے آئے ہیں۔ اس موقع پر سابق سیکرٹری ہوم سید اختر علی شاہ بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں صنعتوں کو مالی مسائل درپیش ہیں، صنعتیں پرانے طریقوں پر چل رہی ہیں، ان میں جدت لانا ہوگی، صوبے میں سترہ فیصد کارخانے بند ہوچکے ہیں، رواں سال سال 9 ارب روپے ٹیکس اکٹھاکرنے کا ہدف تھا، اب تک 25 فیصد ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے، صوبے میں جدت لانے کے لیے محکمہ مال میں ڈیجیٹلائزیشن پر کام کرنا ہوگا، انھوں نے کہا کہ گذشتہ سال کی نسبت رواں سال کاروباری طبقے کی آمدنی 80 فیصد کم ہے،ابھی تک ہمیں دفاتر نہیں ملے، ہوسکتا ہے پیرکو ملیں گے، نگران وزیر صنعت سابق سیکرٹری ہوم سید اختر علی شاہ نے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری پولیس فورس نمبر اور بہادر فورس ہے۔ ماضی کےمقابلے میں صورتحال زیادہ سنگین نہیں ہے۔
پشاور سے مزید