• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیازی اینڈ کمپنی کا قومی ڈائیلاگ سے فرار قوم نہیں بھولے گی، رانافاروق سعید

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) قائم مقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیازی نے اے پی سی میں شرکت سے انکار ٹی ٹی پی کو خوش کرنے کیلئے کیا۔نیازی اینڈ کمپنی کا قومی ڈائیلاگ سے فرار قوم نہیں بھولے گی۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کا شکار ہو ر ہی ہے اور خان طالبان کا مقدمہ لڑ رہاہے۔ ۔عمران خان ذاتی ضد اور انا کے حصار سے تمام عمر نہیں نکل سکیں گے ۔رانا فاروق سعید نے مذید کہا کہ گھڑی چور نا ا اہلی کے خوف سے ضمنی الیکشن سے بھی بھاگ گیا ہےپیپلز پارٹی گھڑی چور کا ہر پلیٹ فارم پر محاسبہ کر یگی ۔
لاہور سے مزید