• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنا خواجہ بیات کا مرحوم شوہر کی یاد میں جذباتی پیغام

حنا خواجہ بیات— فائل فوٹو
حنا خواجہ بیات— فائل فوٹو 

پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے اپنے مرحوم شوہر روجر بیات داؤد کی یاد میں سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

حنا خواجہ بیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے شوہر کی تدفین کے مناظر کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کے ساتھ گزارے خوشی کے 30 سال اب لگتا ہے بہت مختصر لیکن بہت خوبصورت اور مبارک تھے۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ اب آپ کو اس فانی دنیا سے رخصت ہوئے 30 دن ہوچکے ہیں اور یہ عرصہ بہت لمبا، بے معنی اور درد ناک محسوس ہو رہا ہے۔

حنا خواجہ بیات نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ اتنا عرصہ گزرنے کے بعد بھی میں زندہ ہوں، جو کچھ بھی میرے پاس تھا اس کا شکر ادا کرنے کے لیے اب اس دن کا انتظار ہے جب ہم دوبارہ ملیں گے، ان شاء اللّٰہ۔


واضح رہے کہ اداکارہ حنا خواجہ بیات کے شوہر روجر بیات داؤد کافی عرصے کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ ماہ دارِ فانی سے رخصت ہو گئے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید