پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مستعفی 81 اراکین پارلیمنٹ لاجز پر قابض ہیں۔
ذرائع کے مطابق 23 جنوری کو 100 سے زائد اراکین اسمبلی کو 7 روز میں لاجز خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ نوٹس کے باوجود پی ٹی آئی کے 81 ارکان نے لاجز کی رہائش گاہیں خالی نہیں کیں۔
حکومت نے پیر 6 فروری کو انتظامیہ کے ذریعے مستعفیٰ پی ٹی آئی ارکان سے لاجز خالی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔