• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی کی جدوجہد میں انسانیت پسند عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں، رہنما تحریک کشمیر ڈنمارک

ڈنمارک (پ ر) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پر تحریک کشمیر یورپ ڈنمارک کے زیر اہتمام میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم و محکوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مسئلہ کشمیر اور بھارت کے مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے کوپن ہیگن میں کشمیر یکجہتی ریلی نکالی گئی، شرکا نے بینرز اور کتبے بھارتی انسانیت سوز مظالم کا نشانہ بننے ولے کشمیریوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں، کشمیر کی آزادی اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیرکے پُرامن حل کے لئے مداخلت اور اپنا کردار ادا کرے اس موقع پر تحریک کشمیر یورپ ڈنمارک کے صدر عدیل احمد آسی، جنرل سیکرٹری اشفاق ابدالی، سرپرست میاں منیر احمد نے کہا کہ آج کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند ہورہی ہے کہ آزادی کی جدوجہد میں وہ تنہا نہیں ،آزادی، انسانیت اور جمہوریت پسند عوام ان کے ساتھ ہیں ،کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے، ڈینش حکومت اپنے سفارتی تعلقات کو بروئے کار لا کر اپنا اثر رسوخ استعمال کرئے اور بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ عالمی معائدوں کی پاسداری اور اپنے وعدوں پر عمل کرئے۔ یکجہتی کشمیر ریلی سے تحریک کشمیر ڈنمارک کے نائب صدر شہزاد عثمان بٹ، سابق ممبر ڈینش پارلیمنٹ عباس رضوی، دیگر کمیونٹی رہنماؤں راجہ ساجد قیوم، راجہ غفور احمد، چوہدری ولایت خان اور دیگر سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور نام نہاد جمہوریت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے، بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کر سکتے، کشمیریوں کی جدوجہد اور ایک لاکھ کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔انہوں نے کہاکہ مودی کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، بھارت کے لیے نوشتہ دیوار ہے کہ کشمیر سے اپنی فوج کو نکال کر کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے۔

یورپ سے سے مزید