• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور افغانستان کی مارچ میں ٹی 20 سیریز کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹوئنٹی انٹر نیشنل کی سیریز شارجہ میں کرانے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ون ڈے سیریز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ ممکنہ طور پر تینوں میچ رمضان میں ہوں گے۔افغان بورڈ ان میچوں کا میزبان ہوگا۔ اتوار کو پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز مارچ کے آخر میں شارجہ میں کھیلی جائے گی۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے رواں سال مارچ میں افغانستان کا دورہ کرنا تھا تاہم آسٹریلیا نے دورہ افغانستان سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز آسٹریلیا کی اچانک دستبرداری کے بعد افغانستان کی تلافی کرنے کے لیے یہ میچ کھیلے جارہے ہیں۔میں نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں افغانستان کے یکساں معاوضہ کے لئے سپورٹ کیا۔ اے سی سی نے افغانستان کا بجٹ 9 فیصد سے بڑھاکر 15 فیصد تک کردیا ہے ۔ ایگزیکٹیو بورڈ نے2023-24کیلئے آپریشنل بجٹ منظور کر لیا۔ اے سی سی کے ٹورنامنٹ کے لئے ایک سال کا کلینڈر بھی منظور کر لیا گیا۔