گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے رمضان بازاروں میں سستے داموں اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں مقررہ قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ضلع بھر میں 411مقامات پر اچانک ریڈ کئے گئے اس دوران ریٹ لسٹیں نہ لگانے، زائد نرخ وصول کرنے کی 119شکایات سامنے آئیں جس پر 36ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرادیے گئے جبکہ 83گرانفروشوں پر 2لاکھ28ہزار 500روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔