• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کی تدفین شان دار اور یادگار انداز میں کریں گے، خالد مقبول

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا جسد خاکی کراچی آیا تو ان کی تدفین شان دار اور یاد گار انداز سے کریں گے۔ کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ آج شب غم ہے پاکستان کے محسن پرویزمشرف انتقال کرگئے، آمر ہوتے ہوئے بھی پرویزمشرف نے بنیادی جمہوریت کا بہترین نظام دیا اور آزاد میڈیا کی بنیادرکھی۔
ملک بھر سے سے مزید