سپریم کورٹ آ ف پاکستان نے درخواست گزار پر عدالت کا وقت ضائع کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
ہائی کورٹ سے درخواست واپس لے کر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے معاملے پر عدالتِ عظمٰی نے یہ جرمانہ عائد کیا ہے۔
عدالتِ عظمیٰ نے درخواست گزار کی کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق نے ریمارکس میں کہا کہ ہائی کورٹ سے درخواستیں واپس لیتے ہیں پھر سپریم کورٹ آ جاتے ہیں، پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ اس عمل کو برداشت نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ دھوکے اور فراڈ کے ملزم محمد سفیان نے سپریم کورٹ میں درخواستِ ضمانت دائر کی تھی۔