• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نثار کھوڑو—فائل فوٹو
نثار کھوڑو—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سینیٹر نثار کھوڑو نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا

سینیٹ اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نثار کھوڑو سے حلف لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نثار کھوڑو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

نثار کھوڑو سندھ سے ایوانِ بالا کی اس جنرل سیٹ پر کامیاب ہوئے جس سے فیصل واؤڈا نے استعفی دیا تھا۔

تحریکِ انصاف کے سابق رہنما فیصل واؤڈا کے استعفے سے خالی ہونے والی سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر تحریکِ انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے کسی امیدوار نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے نثار کھوڑو، عاجز دھامرا اور سرفراز راجڑ نے الیکشن کمیشن میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔

قومی خبریں سے مزید