پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہم سب نے مل کر جیت کا سوچنا اور آگے بڑھنا ہے۔
لاہور میں ٹیم کے کھلاڑیوں سے گفتگو میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندرز ایک فیملی ہے، سب نے ایک دوسرے کا بھائیوں کی طرح خیال رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ خود کےلیے کھیل کر اگلے میچ میں جگہ پکی کر سکتا ہے، دلیری کے ساتھ ایک رن بھی کرنے والا تمام میچز کھیلے گا۔
لاہور قلندرز کے کپتان نے مزید کہا کہ کوئی ایک دوسرے کو مورد الزام نہیں ٹھہرائے گا، تمام کھلاڑی اچھے ہیں، اس لیے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب نے مل کر جیت کا سوچنا ہے اور آگے بڑھنا ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں کے بارے میں نہیں سوچنا ہے، ہمیں خود مضبوط ہونا ہے کہ کسی کو بھی ہرا سکیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے یہ بھی کہا کہ کوئی سینئر جونیئر نہیں آپ سب ایک طرح ہو، سب ایک دوسرے کی عزت کریں زمان شاہین ہے اور شاہین زمان ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کے بارے میں نہیں سوچنا، خود کو مضبوط کرنا ہے۔