• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کسی دباؤ میں آئے بغیر انصاف پر مبنی فیصلہ کرے، حافظ نعیم

کراچی ( اسٹاف رورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی دباؤ میں آئے بغیر7فروری کو آئین و قانون کے مطابق موجود ریکارڈ کی روشنی میں حق و انصاف پر مبنی فیصلہ کرے، ایسا نہ ہو کہ ہمیں اپنے جائزاور قانونی حق کے لیے احتجاج اور گھیراؤ کرنا پڑے۔ تفصیلات کے مطابق ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دیں۔انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابی عمل کو آئندہ ایک ماہ کے اندر اندر مکمل کرے، فوری طور پر ملتوی شدہ 11نشستوں پر انتخابی شیڈول کا اعلان کرے، 7فروری کی سماعت میں جماعت اسلامی کی چھینی گئی 6نشستیں جن کا تمام ریکارڈ موجود ہے، کے نتائج جاری کرے اور باقی 7نشستیں جنہیں الیکشن کمیشن نے خود ٹیک اپ کیاتھا کے نتائج بھی جلد ازجلد جاری کرے۔اگر الیکشن کمیشن نے ایسا نہ کیا تو یہ ہی سمجھا جائے گا کہ وہ سندھ حکومت کا آلہ کار بنا ہوا ہے۔حلقہ بندیوں کے نام پر احتجاج کرنے والے بتائیں کہ یہ حلقہ بندیاں تو 2015میں بھی صحیح نہیں تھیں اور قومی و صوبائی اسمبلی کی حلقہ بندیاں بھی درست نہیں ہیں پھروہ کیوں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے جارہے ہیں اور 2015کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ کیوں لیا تھا، رجیم چینج کے موقع پر یہ حلقہ بندیاں درست کیوں نہیں کرائی گئیں، کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ان کو ان کا پیکیج مل گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید