• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم نے صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں تاخیر کی حکمت عملی تیار کرلی

حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں تاخیر سے متعلق حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں تاخیر کے لیے عدالتوں میں درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مشاورت کے بعد فیصلہ کر لیا۔

پہلے سندھ حکومت اور پھر بلوچستان حکومت کی جانب سے عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کی جائے گی۔

سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں کی درخواستوں میں موقف اپنایا جائے گا کہ الیکشن نئی مردم شماری کے بعد کروائے جائیں۔

درخواستوں میں یہ موقف بھی اختیار کیا جائے گا کہ مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں لازمی ہیں، نئی حلقہ بندیوں کے عمل کےلیے آئینی طور پر کم سے کم 90 دن درکار ہوتےہیں۔

قومی خبریں سے مزید