کیا عمران خان اس وقت پبلک آفس ہولڈر ہیں؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے مبینہ بیٹی کو کاغذاتِ نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ کیا عمران خان اس وقت پبلک آفس ہولڈر ہیں؟ کیا محض نشستوں پر کامیاب ہونا پبلک آفس ہولڈر بنا دیتا ہے؟