کراچی(نیوزڈیسک)ایران اپنی زیر زمین ایئر فورس بیس منظر عام پر لے آیا، اس بیس کا نام ’ایگل 44‘ ہے۔ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق یہ اپنی نوعیت کی پہلی ایئر فورس بیس ہے جہاں کئی لڑاکا طیارے سما سکتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایگل44بیس لڑاکا اور ڈرون طیارے آپریٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔یہ ایران کی اہم ترین ایئر فورس بیسز میں سے ایک ہے جو زیر زمین بنائی گئی ہے، یہاں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے لیس لڑاکا طیارے کھڑے ہوسکتے ہیں۔ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف محمد بغیری نے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر اسرائیل سمیت کسی بھی دشمن کے حملے کا جواب ہماری کئی ایئر فورس بیسز سے دیا جائے گا جس میں ایگل 44 بھی شامل ہے۔