کراچی (نیوز ڈیسک) دباؤ میں اضافہ، ایران کا احتجاجی ہلاکتوں پر ثبوت کا مطالبہ، ٹرمپ اور اقوامِ متحدہ کے ماہرین کے بیانات ، ایرانی حکومت نے ہلاکتوں کا ذمہ دار دہشت گردوں کو قرار دیدیا۔صدرٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ مظاہروں میں 32ہزار افراد مارے گئے، ایرانی عوام برسوں سے کرب میں زندگی گزار رہے ہیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت نے ملک گیر احتجاج کے دوران ہلاکتوں کے معاملے پر ایک بار پھردہشت گردوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے متبادل اعداد و شمار پیش کرنے والوں سے ثبوت کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ حکومت نے 3,117 افراد کی فہرست جاری کی ہے جنہیں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کا نشانہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ چند گھنٹے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ مظاہروں میں 32 ہزار افراد مارے گئے اور ایرانی عوام برسوں سے کرب میں زندگی گزار رہے ہیں۔