• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: رمضان المبارک میں مسجد نبویﷺ،ریاض الجنہ کی زیارت کیلئے نئے اوقات کا اعلان

مدینہ منورہ(شاہد نعیم) سعودی عرب کے ادارہ امورحرمین شریفین نے ماہ رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی ریاض الجنہ کی زیارت کیلئے نئے اوقات کا اعلان کیا ہے۔ ماہ مبارک کے پہلے دوعشروں میں مردوں کیلئے ریاض الجنہ کے اوقات صبح 11:20سے رات 8بجے تک جب کہ صبح 2بجے سے نماز فجر سے قبل 5بجے صبح تک ہوں گے، زائرخواتین کیلئے بھی شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ نئے اوقات کے مطابق رات 11 سے 1.40 منٹ تک جب کہ نماز فجر کے بعد صبح 6 سے 11 بجے تک ہیں۔ رمضان کے تیسرے عشرے میں مردوں کیلئے تین اوقات ہوں گے، صبح 11:20 سے رات 8 بجے تک، رات 11 سے 12 بجے تک اور تیسرا وقت صبح 2 سے 5 بجے تک ہوگا۔ تیسرے عشرے میں خواتین کیلئے ریاض الجنہ کے اوقات فجر کے بعد صبح 6 سے 11 بجے تک ہوں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید