• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اپوزیشن کا مودی حکومت سے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ فوری روکنے کا مطالبہ

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہونے والے ملک کے تجارتی معاہدے کو فی الحال روک دیا جائے اور اس میں ترمیم کی جائے۔ یہ مطالبہ اپوزیشن کی جانب سے ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز ان میں سے کئی ٹیکسوں کو کالعدم قرار دے دیا ہے جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال نافذ کیے تھے۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد، ٹرمپ نے غیر ملکی اشیاء پر 10 فیصد عالمی ٹیرف نافذ کر دیا ہے۔ بھارت نے رواں ماہ کے آغاز میں ایک عبوری فریم ورک (معاہدہ) کیا تھا جس کے تحت ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دی تھی، اور ساتھ ہی اضافی 25 فیصد تادیبی ڈیوٹی کو بھی ختم کر دیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید