بیروت(اے ایف پی )لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 8حزب اللہ ارکان سمیت 12افراد شہید ہوگئے ،حزب اللہ کے ایک عہدیدار اپنے آٹھ ارکان کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا حملےکے وقت تنظیم کےافراد ایک اجلاس میں شریک تھے۔واضح رہےکہ اسرائیل نے اس حملے سے چند گھنٹے قبل جنوبی لبنان میں حماس کے ٹھکانوں پر حملوں کا اعلان کیا تھا۔لبنانی صدر جوزف عون نےاسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق مشرقی لبنان کی وادی بیکا میں 10اور جنوب کے فلسطینی مہاجرکیمپ میں2 افراد شہید ہوگئے۔ حملوں میں تین بچوں سمیت 24 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شہدا میں حزب اللہ کے سینئررہنمامحمد یاغی صادق بھی شامل ہیں۔