• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد کا صدر اردوان کو ٹیلیفون، او آئی سی نے ہنگامی مدد کی اپیل کردی

جدہ (شاہدنعیم ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےصدر ایردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جبکہ او آئی سی نے ہنگامی مدد کی اپیل کردی ہے ۔ سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ٹیلیفونک رابطہ ،زلزلے سے متاثرہ خاندانوں، ترک صدر اور برادر عوام سے اظہار تعزیت ، زخمیوں کے لیے فوری صحت یابی کی دعا ئیں۔ولی عہد نے کہا کہ اس قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب ترکی کی مدد کرے گا اور اس کے ساتھ کھڑا ہے،درایں اثنا او آئی سی کے سکریٹری جنرل حسین طہٰ نےاسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نےرکن ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں سے ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کی ہنگامی مدد کی اپیل کردی۔

دنیا بھر سے سے مزید